معاشرتی ترقی میں تعلیم کابنیادی کردار مخدوم مبین احمد کا تقریب سے خطاب

معاشرتی ترقی میں تعلیم کابنیادی کردار مخدوم مبین احمد کا تقریب سے خطاب

  



لیاقت پور(نمائندہ پاکستان) تحریک انصاف کے ممبر قومی اسمبلی مخدوم سید مبین احمد نے گورنمنٹ سیکنڈری سکول لیاقت پور میں تحصیل بھر کی فی میل ٹیچرز اور طالبات کو بہترین تعلیمی اور سپورٹس کارکردگی کی تقریب تقسیم اسناد سے مہمان خصوصی کی حیثت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ(بقیہ نمبر22صفحہ12پر)

 انسانی اور معاشرتی ترقی میں تعلیم کا حصول بنیادی زینہ ہے جس کے بغیر معاشی اور معاشرتی کامیابی کا تصور تک نہیں کیا جا سکتا  تدریسی امور میں  تحصیل لیاقت پور کی خواتین کسی سے پیچھے نہیں انکی بہترین تربیت کی بدولت لیاقت پور میں تعلیمی معیار ترقی پذیر ہے تاہم اسے مزید بہتر کرنا ناگزیر ہے تقریب سے سردار عامر نواز خان چانڈیہ پارلیمانی سیکرٹری نے بھی خطاب کیا جبکہ۔مخدوم سید مبین احمد۔عامر نواز خان چانڈیہ۔مخدوم سید عبدالقادر۔ساجد عباسی لال شاہ۔آسد نواز  ارشد خان ویگر نے فی میل ٹیچرز۔طالبات اور ڈپٹی ایجوکیشن سٹاف میں  اسناد  تقسیم کئی اس موقعہ پر عمران طور۔ ارسلان رفیق۔خورشید احمد خورشید۔ جمعہ خان انجم سمیت کثیر تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔

دورہ

مزید : ملتان صفحہ آخر