حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے وقت سے پہلے غیر مقبول اپوزیشن کو متحد کر دیا:سراج الحق

حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں نے وقت سے پہلے غیر مقبول اپوزیشن کو متحد کر ...

  



کراچی(نمائندہ خصوصی) کشمیر ہمارے لیے زندگی اور موت کا مسئلہ ہے جو کشمیر کو اہم نہیں سمجھتا وہ ملک کشمیریوں اور نظریہ پاکستان کا وفادار نہیں۔ ان خیالات کا اظہار امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے قباء آڈیٹوریم میں صوبائی ذمہ داران کے اجلاس سے خطاب کے دوران کیا۔اس موقع پر صوبائی امیر محمد حسین محنتی نے مجموعی طور پر سندھ کی سیاسی، انتخابی و تنظیمی صورتحال کا جائزہ پیش کیا۔ سینیٹر سراج الحق نے کہاکہ پیپلز پارٹی مسلم لیگ اور پی ٹی آئی(بقیہ نمبر15صفحہ12پر)

 کی پالیسیوں میں کوئی فرق نہیں،جماعت اسلامی کے علاوہ اپوزیشن کی کسی جماعت نے کشمیر کی صورتحال پر جلسے نہیں کئے۔اس وقت عوام کا سب سے بڑا مسئلہ مہنگائی ہے۔جماعت اسلامی نے اس کے خلاف ملک گیر تحریک شروع کر رکھی ہے تاہم 5 اگست کی صورتحال کے بعد اس کو کشمیر مارچ میں بدل دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہاکہ جماعت اسلامی نے 3 نومبر کو اسلام آباد میں بین الاقوامی کشمیر کانفرس منعقد کرنی تھی مگر دھرنے و سیاسی صورتحال کے پیش نظر فی الحال ملتوی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ حکومت کی غلط و عوام دشمن پالیسیوں اور متکبرانہ رویہ کی وجہ سے سیاست میں انتشار ہے جس کی وجہ سے وقت سے پہلے غیرمقبول اور اپنے خلاف اپوز یشن کو متحد کردیا ہے۔ امیر جماعت نے صوبائی قیادت کو ہدایت کی کہ دعوت تنظم وتربیت کے ساتھ کارکن سازی کی طرف خصوصی توجہ دی جائے۔

سراج الحق

مزید : ملتان صفحہ آخر