پولیس آپریشن: دنیا پور سے اغوا ہونیوالا 3سالہ بچہ فیصل آباد سے برآمد

  پولیس آپریشن: دنیا پور سے اغوا ہونیوالا 3سالہ بچہ فیصل آباد سے برآمد

  



لودہراں (نما ئند ہ پا کستا ن) دنیاپور سے تین سالہ بچہ اغواء کرلیاگیا، فیصل آباد میں بردہ فروشوں کو فروخت کرنے کی کوشش پر پولیس نے بروقت کاروائی کرتے ہوئے بچے کو فیصل آباد سے برآمد کر کے ایک ملزم گرفتار کرلیا پو لیس کے مطا بق لودھراں کے نواحی چک 313 ڈبلیو بی کے رہائشی حاجی نور محمدنے ملزم غلام مرتضی عرف عرفان فانی سے اپنی بھانجی کا رشتہ بچپن میں طے کردیا تھا لیکن جوان ہونے (بقیہ نمبر19صفحہ12پر)

پر ملزم عرفان غلط حرکات میں پڑگیا جس کے باعث رشتے سے انکار کردیا گیا ملزم نے اسی رنجش پر اس کے تین سالہ نواسے عبداللہ کو دن دہاڑے اسلحہ کے زور پر گھر سے اغواء کیا اور مختلف مقامات پر پولیس سے بچتے بچاتے فیصل آباد لے جا کر بردہ فروشوں کو فروخت کرنے کی کوشش مقا می پولیس کو اطلاع ہونے کے فوراً بعد معاملہ آفسران بالا کے نوٹس میں لایا گیا اور ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ڈی ایس پی دنیاپور جواد سخاء کی نگرانی میں ایس ایچ او سٹی دنیاپور رئیس علی انصر کی سربراہی میں ٹیم تشکیل دیدی۔ تمام کاروائی کے دوران ڈی پی او ملک جمیل ظفر اپنی ٹیم سے رابطے میں رہے۔پولیس نے جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ایک ملزم سہیل کو گرفتار کرکے فیصل آباد سے بچے کو بازیاب کرالیا جبکہ ملزم عرفان فانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔36 گھنٹے کی جدائی کے بعد جب والدہ بشیراں مائی نے اپنے 3 سالہ بچے عبداللہ کو صحیح سلامت تھانہ سٹی دنیاپور میں دیکھا تو خوشی سے نہال ہو گئی اور اپنے بچے کو چومتی رہی اور جھولی اٹھا اٹھاکر پولیس کو دعائیں دی۔ مزید ایس ایچ او تھانہ سٹی دنیاپور نے بتایا کہ دو نامزد اور دو نامعلوم ملزمان کے خلاف اغواء کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے اور تفتیش کی جارہی ہے جبکہ انتھک محنت سے کم وقت میں کامیاب کارروائی کرنے پر ڈی پی او ملک جمیل ظفر نے ایس ایچ او سٹی دنیاپور رئیس علی انصر اور ان کی ٹیم کو شاباش اور تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

برآمد

مزید : ملتان صفحہ آخر