12ربیع الاول، ضلع کونسل کی عمارت پر چراغاں، ٹھیکے کیلئے مختلف فرموں میں جنگ

12ربیع الاول، ضلع کونسل کی عمارت پر چراغاں، ٹھیکے کیلئے مختلف فرموں میں جنگ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سپیشل رپورٹر)ضلع کونسل ملتان میں 12ربیع الاول کے موقع پر چراغاں اور مٹھائی کی تقسیم سمیت دیگر سروسز کی فراہمی کیلئے کوٹیشن میں ٹھیکہ داروں نے پول کرلیا۔ ضلع کونسل دفتر پر چراغاں اور مٹھائی کی تقسیم کیلئے تخمینہ لاگت 19لاکھ روپے سے زائد لگایا گیا۔ گذشتہ روز ضلع کونسل (بقیہ نمبر23صفحہ12پر)

انتظامیہ نے چراغاں اور مٹھائی کی فراہمی کیلئے سیلز ٹیکس رجسٹر فرمز سے کوٹیشن طلب کی تھیں لیکن بڑی تعداد میں غیر رجسٹرڈ فرمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ جس کے باعث ضلع کونسل ملتان کا کمیٹی روم اکھاڑہ بنا رہا اور ٹھیکہ دار ایک دوسرے پر الزامات عائد کرتے رہے۔