آزادی مارچ، پولیس اہلکار نے معذور شخص کو گود میں اٹھاکر دیوار پار کرائی

آزادی مارچ، پولیس اہلکار نے معذور شخص کو گود میں اٹھاکر دیوار پار کرائی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)ٹریفک پولیس کے اہلکار نے ایک معذور شخص کو آزادی مارچ کے جلسہ گاہ تک پہنچا کر احسن اقدام کی مثال قائم کر دی۔آزادی مارچ میں شرکت کے لیے سندھ سے آیا ہوا معذور شخص اونچی دیوار کے باعث جلسہ گاہ(بقیہ نمبر26صفحہ12پر)

پہنچنے سے قاصر تھا۔معذور شخص کافی دیر سے جلسہ گاہ جانے کی کوشش کر رہا تھا لیکن دیوار اونچی ہونے کی وجہ سے وہ جلسہ گاہ پہنچ نہیں پا رہا تھا۔موقع پر موجود اسلام آباد ٹریفک پولیس کے اہلکار نے معذور شخص کو جلسہ گاہ تک پہنچنے میں مدد کی اور معذور شخص کو اٹھا کر دیوار پار کے اوپر پہنچایا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔سوشل میڈیا پر اسلام آباد کی ٹریفک پولیس کے اس احسن اقدام کو خوب سراہا جا رہا ہے۔
پولیس اہلکار