کالے یرقان کاحملہ، 2افراد جاں بحق

کالے یرقان کاحملہ، 2افراد جاں بحق

  



رحیم یارخان(نمائندہ پاکستان)کالے یرقان میں مبتلا2افراد ہسپتال میں دم توڑگئے۔تفصیل کے مطابق کوٹ سمابہ کا رہائشی48سالہ آصف علی اور صادق آباد کارہائشی65سالہ محمدرمضان کو کالے یرقان میں مبتلا ہونے پرورثاء نے طبی امداد (بقیہ نمبر28صفحہ12پر)

کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود دونوں افراد جانبرنہ ہوپائے اور دم توڑگئے جبکہ2متاثرین جن میں چک72این پی کی رہائشی60 سالہ فضل مائی اور میرے شاہ کی رہائشی36سالہ شمیم بی بی کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر