نشتر:زیر علاج 3مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

نشتر:زیر علاج 3مریضوں میں ڈینگی کی تصدیق

  



ملتان، رحیم یارخان (وقائع نگار، نمائندہ پاکستان)نشتر ہسپتال میں زیرعلاج 3 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق ہوئی ہے۔جبکہ ڈینگی بخار کے شبہ میں دو نئے مریض داخل ہوئے ہیں۔ڈینگی کے چار مریضوں کو صحت یاب ہو کر ڈسچارج(بقیہ نمبر29صفحہ12پر)

کردیا گیا ہے۔واضح رہے نشتر ہسپتال میں ٹوٹل 8 ڈینگی کے مریض زیر علاج ہیں۔چک125پی کارہائشی52سالہ محمداسلم کو ورثاء نے ڈینگی وائرس کے شبہ میں طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں انتظامیہ نے تصدیق کیلئے خون کے نمونہ لیبارٹری روانہ کردئیے، متاثرہ کو طبی امداد کیلئے وارڈ منتقل کردیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر