بلاول بھٹو کی آج بہاولپور انٹری،6نومبر کو ملتان ہائی کورٹ بار سے خطاب، مظفرگڑھ میں جلسے کی تیاریاں تیز، جیالے پرجوش

بلاول بھٹو کی آج بہاولپور انٹری،6نومبر کو ملتان ہائی کورٹ بار سے خطاب، ...

  



ملتان، بہاولپور(سپیشل رپورٹر، خبر نگار خصوصی، ڈسٹرکٹ رپورٹر) چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹوزرداری آج3 نومبر کو(بقیہ نمبر30صفحہ12پر)

بہاولپورآئیں گے وہ3 بجے دوپہربہاول وکٹوریہ ہسپتال میں ٹرین حادثہ کے خمیوں کی عیادت کے بعدبہاول وکٹوریہ ہسپتال کے سرجیکل وارڈ نمبر1 کے باہرصحافیوں سے گفتگوبھی کرینگے۔پیپلز لائرزفورم پنجاب اور ملتان ڈویڑن کے عہدیداران ملک طارق سعید سابق نائب صدر پنجاب، ڈویڑنل صدر طارق خان ایڈووکیٹ، عمران انصاری سینئر نائب صدر پیپلز پارٹی ملتان شہر،ندیم پاشا ایڈووکیٹ، یوسف رضا نقوی ایڈووکیٹ بابر حفیظ ایڈووکیٹ نائب صدر PLF، محمد یونس چوہان ایڈووکیٹ ہائیکورٹ نے پر یس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی مورخہ 06.11.2019 کو لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ میں آئے گے اور وکلا سے خطاب کریں گے۔ PLF کے عہدیداران اور ممبران چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹوکا بھر پور استقبال کریں گے۔ اس موقع پر انیس مہدی سابقہ جنرل سیکرٹری DBA، فہیم گردیزی سابق فنانس سیکرٹری، مہر خرم حسین سابقہ لائبریری سیکرٹری، اصغر لودھی، مجید لودھی، عابدجوئیہ، نوید شاہ، چوہدری طارق، محمد طارق جلیل ایڈووکیٹ ہائیکورٹ جنرل سیکرٹری PLF ہائیکورٹ بار، شاہد نذیر و دیگر شریک تھے۔ملتان (سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے صدر مخدوم سید احمد محمود، سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، کوآرڈینیٹر جنوبی پنجاب عبدالقادر شاھین، جنرل سیکرٹری جنوبی پنجاب نتاشہ دولتانہ اور سیکرٹری انفارمیشن جنوبی پنجاب و ایم این اے نواب زادہ افتخار احمد خان نے مشترکہ بیان میں کہا کہ چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری 5 نومبر بروز منگل کو چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری اشرف شوگر مل بہاولپور سے ملتان کیلئے روانہ ہوں گے 6 نومبر بروز بدھ کو ملتان ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے 8 نومبر بروز جمعہ کو بوقت 2 بجے مظفرگڑھ میں جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔

پرجوش

مزید : ملتان صفحہ آخر