وزیر اعظم استعفیٰ د یں، ورنہ حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے، لیاقت بلوچ

وزیر اعظم استعفیٰ د یں، ورنہ حالات کنٹرول میں نہیں رہیں گے، لیاقت بلوچ

  



ملتان (پ۔ر)نائب امیر جماعت اسلامی پاکستان اور مجلس قائمہ سیاسی امور کمیٹی کے صدر لیاقت بلوچ نے کہاہے کہ اپوزیشن کا احتجاج عروج پر ہے۔ حکومتی حواس با ختگی اور بد کلامی ظاہر کر رہی ہے کہ زمین کھسک رہی ہے۔ بعد از خرابیئ بسیار عمران خان نے استعفیٰ یا متبادل بندوبست کرنا ہی ہے تو حالات کو مزید بگاڑ کی طرف نہ لے جائیں۔ انہوں نے کہاکہ عمرا ن خان اور ان کی ٹیم نے عوام کو قلیل مدت میں مایوس اور قومی معیشت کو تباہ کردیا ہے۔ مہنگائی، بے روزگاری، افراط زر، پیداواری لاگت(بقیہ نمبر32صفحہ12پر)

کے مسلسل اضافہ نے عوام کے دکھ بڑھا دیے اور حکومتی ٹیم کی بد کلامی اور ریاستی طاقت سے للکارنے کے اسلوب نے انتخابی دھاندلی کے زخم بھی تازہ کردیے۔یہ دعویٰ کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ ایک پیج پر ہیں لیکن گڈ گورننس نہ ملی اور اسٹیٹس کو کا شکنجہ مزید سخت ہو گیا۔ فوجی ترجمان کا بیان خوش آئندہے لیکن حکومتی وزراء فوج کے کردار کو جانبدار بنا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ آزادی مارچ کے اپنے مقاصد ہیں لیکن حکومت کو ابھی مسئلہ کشمیر پر بے حسی، بزدلی اور پسپائی پر بھی عوامی ردعمل اور اسلام آباد کی طرف یلغار کا سامنا کرنا ہوگا۔ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کی حالت زار عوام کے لیے ناقابل برادشت ہے۔

لیاقت بلوچ

مزید : ملتان صفحہ آخر