ٹرین حادثہ، شیخ رشید فوری طورپر مستفیٰ ہوجائیں،علی حسن گیلانی

ٹرین حادثہ، شیخ رشید فوری طورپر مستفیٰ ہوجائیں،علی حسن گیلانی

  



اوچ شریف (نامہ نگار) بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ اوچ شریف عوامی ریفرنڈم ثابت ہو گا،مخدوم سید علی حسن گیلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف کا جلسہ تاریخی ہو گا علاقہ بھر کی عوام جلسہ کو کامیاب کرانے کے لیے پرجوش ہے حلقہ کی عوام بی بی شہید کے بیٹے اور بھٹو شہید کے نواسے کا پرتباک استقبال کریں گے انھوں نے کہا کہ سانحہ تیز گام دل دہلا دینے والا واقعہ ہے پوری قوم سوگوار ہے اس (بقیہ نمبر34صفحہ12پر)

سانحہ پر شیخ رشید کو فوری طور پر استعفیٰ دنیا چاہیے انھوں نے مزید کہا کہ جلسے کی تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں بلاول بھٹو زرداری کا جلسہ عاما سے خطاب جنوبی پنجاب کی سیاست میں تاریخ رقم کریں گی بلاول بھٹو زرداری کا آزادی مارچ سے خطاب نے حکومت کے ہوش اڑا دیے ہیں وہ وقت دور نہیں جب نیازی حکومت گھر جاے گی اور ملک میں نئے انتخابات ہوں گے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر