ٹرین حادثہ، بہاولپور چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید اقبال اوردیگر کاوکٹوریہ ہسپتال کا دورہ، زخمیوں کی عیادت،گلدستے پیش، جاں بحق افراد کیلئے دعائیں

ٹرین حادثہ، بہاولپور چیمبر آف کامرس کے صدر جاوید اقبال اوردیگر کاوکٹوریہ ...

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)بہاولپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر(بقیہ نمبر37صفحہ12پر)

جاوید اقبال چوہدری، سینئر نائب صدر احمد بلال، نائب صدر محمد الیاس خان نے پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبا ل کے ہمراء تیز گام ایکسپریس ٹرین حادثہ میں زخمی ہونے والے بہاول وکٹوریہ ہسپتال میں زیر علاج زخمیوں کی عیادت کی۔ ان کے ہمراء چیمبر کے سابق صدور عبد الستار چوہدری، سیٹھ محمد ارشد، ملک محمد اعجاز ناظم، چیمبر کے رکن ناصر شکیل، ارشد رحمانی اور بہاولپور پریس کلب کے صدر نصیر احمد ناصر موجود تھے۔ اس موقع پر چیمبر کے وفد کی جانب سے زیر علاج مریضوں کو گلد ستے پیش کیے گئے اور حادثے میں ہلاک ہونے والے مسافروں کے لیے دعائے مغفرت اور زخمی ہونے والے مریضوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا اور ان کے ورثاء سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا گیا ہے۔پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبا ل نے اس موقع پر بتایا کہ سانحہ میں زخمی ہونے والے افراد میں سے 9زخمیوں کو BVHمنتقل کیا گیا ہے جنہیں علاج و معالجہ کی تمام بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ قبل ازیں چیمبر کے وفد نے پرنسپل قائد اعظم میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبا ل سے ان کے آفس میں بھی ملاقات کی اور باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر