بلدیاتی سسٹم 2019رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات تیز، دفاتر کی تقسیم شروع

بلدیاتی سسٹم 2019رائج کرنے کیلئے عملی اقدامات تیز، دفاتر کی تقسیم شروع

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)پنجاب حکومت نے بلدیاتی نظام 2013کو ختم کرکے بلدیاتی نظام 2019رائج کرنے کیلئے اقدامات تیز کردیئے ہیں، نئی حدود بندی کے ساتھ ساتھ دفاتر کی تقسیم کا عمل بھی شروع ہے اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر ملتان عبدالعامر خٹک نے میٹرو پولیٹن، تحصیل صدر، ٹاون کمیٹیوں، میونسپل کمیٹیز اور تحصیل کونسلز کے دفاتر کیلئے عمارتوں کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔ میٹرو پولیٹن کارپوریشن ملتان کا دفتر ممتاز آباد میں  موجودہ میونسپل کارپوریشن کا دفتر ہوگا۔ تحصیل صدر ملتان کا دفتر ضلع کونسل(بقیہ نمبر38صفحہ12پر)

ملتان میں بنایا جائے گا، ٹاون کمیٹی قادر پور راں کا دفتر موجودہ سی او یونٹ قادر پور راں میں ہوگا، ٹاون کمیٹی مخدوم رشید کا دفتر بھی موجودہ سی او یونٹ مخدوم رشید کے دفتر میں بنایا جائے گا۔ ٹاون کمیٹی لوٹھر کا دفتر یونین کونسل لوٹھر میں ہوگا۔ ٹاون کمیٹی بستی ملوک کا دفتر یونین کونسل بستی ملوک، میونسپل کمیٹی شجاع آباد کا دفتر موجودہ میونسپل کمیٹی شجاع آباد، تحصیل کونسل شجاع آباد کا دفتر میونسپل کمیٹی شجاع آباد کے علیحدہ حصے میں بنایا جائے گا۔ ٹاون کمیٹی سکندر آباد کا دفتر یونین کونسل سکندر آباد میں ہوگا، ٹاون کمیٹی قیصر پور کا دفتر یونین کونسل مٹوٹلی کے دفتر میں  بنایا جائے گا۔ میونسپل کمیٹی اور تحصیل کونسل جلالپور پیروالا کا دفتر موجودہ میونسپل کمیٹی جلالپور پیروالا میں  بنانے کا نوٹیفکشین جاری کردیا گیا ہے۔

تقسیم

مزید : ملتان صفحہ آخر