ملک بھر میں ڈاکخانوں، انتظامی دفاتر کی کارکردگی چیک کرنے کیلئے ٹیم مقرر
رحیم یارخان(بیورو رپورٹ)رحیم یارخان سمیت ملک بھرمیں پاکستان پوسٹ کے ڈاکخانوں اور انتظامی دفاتر کی کارکردگی اور دیگر امور کی چیکنگ کیلئے چھاپہ مار ٹیم مقررکردی گئی ہے۔ کمیٹی کے ٹی او آرز میں کہا گیا ہے کہ پوسٹ آفسز، انٹرنیشنل میل آفسز اور انتظامی دفاترپر اچانک چھاپے مار کمیٹی دفتر کی ظاہری صورتحال،عملہ،حاضری، ڈسپلن، ملازمین کی مدت تعیناتی،ٹکٹوں اور سٹیشنزی کی صورتحال، پوسٹ مینوں اور ڈیلیوری سٹاف کی کارکردگی،شکایات کے ازالہ کے نظام،سرکاری خط و کتابت(بقیہ نمبر39صفحہ12پر)
کی صورتحال، گاڑیوں کے استعمال،آمدنی کی پوزیشن سمیت دیگر امور چیک کیا کرے گی۔پوری کمیٹی ہر ماہ کم از کم چھ سے چار دفاتر کی اچانک چیکنگ کیا کریگی۔کم از کم دو ارکان کی موجودگی لازمی ہے۔