لیاقت پور، شکاریوں کا رینجرز اہلکاروں پرحملہ، فائرنگ، دوزخمی،حالت نازک

لیاقت پور، شکاریوں کا رینجرز اہلکاروں پرحملہ، فائرنگ، دوزخمی،حالت نازک

  



لیاقت پور(نمائندہ پاکستان) چولستان میں غیر قانونی شکار کھیلنے والے گروپ نے رینجر کے دو اہکاروں پر فائرنگ کر کے انہیں زخمی کر دیا پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔تفصیلات کے مطابق چولستانی چک 222 ون ایل میں موجود رینجر کے زرعی رقبہ کی نگہداشت پر مامور حوالدار مطلوب حسین۔اور لارنس نائیک محمد زمان رقبہ پر چکر لگانئے گئیے تو دیکھا کہ قریب ایک جیپ کھڑی ہے جس کے قریب اسلحہ لئے 6 افراد کا شکاری گروپ موجود تھا جن میں سے دو مسلح افراد حسین شاہ ولد تنویر شاہ خان پور اور عمران ولد نامعلوم نے(بقیہ نمبر41صفحہ12پر)

دو نوں رینجر اہکاروں پر فائرنگ کر دی جس سے وہ شدید زخمی ہو گئے شکاری گروپ جیپ میں بیٹھ کر موقعہ سے فرار ہو گئے پولیس تھانہ تبسم شہید لیاقت پور نے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ مقامی وائلڈ لائف افیسر اور اہکاروں نے غیر قانونی شکار کھیلنے والے اس گروپ کے خلاف چالان مرتب کر کے عدالت میں بھیج دیا ہے۔

حملہ

مزید : ملتان صفحہ آخر