خان گڑھ:ڈاکوؤں کاگھر پر دھاوا، فائرنگ تاجر قتل، ملزم فرار

خان گڑھ:ڈاکوؤں کاگھر پر دھاوا، فائرنگ تاجر قتل، ملزم فرار

  



مظفرگڑھ(نامہ نگار) تھانہ خان گڑھ کے علاقے موضع بستی قاضی میں دو ڈاکوں نے ڈکیتی واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کر کے تاجر کو قتل کرڈالا. تفصیل کے مطابق نواحی موضع بستی قاضی کی بستی کھلنگ کے تاجر محمد حاجی عرف ملک نواب اکدھنول کے گھر رات کو تین بجے دو ڈاکو گھس گئے اور لوٹ مار شروع کر دی. واردات میں مزاحمت پر فائرنگ کردی.جس سے محمد حاجی موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا اطلاع پر پولیس(بقیہ نمبر42صفحہ12پر)

تھانہ خانگڑھ نے موقع پر پہنچ کر قانونی کارروائی شروع کردی ہے.واضح رہے کہ ایک ہفتہ کے اندر خان گڑھ میں ڈکیتی کے دوران قتل کی یہ دوسری واردات ہے۔واردات میں قتل کی افواہ جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی جس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل چکا ہے شہریوں ' تاجروں کو جان کے لالے پڑ چکے ہیں اور وہ راتوں کو جاگ کر اپنی زندگی گزارنے پر مجبور ہو چکے ہیں خانگڑھ پولیس کی کارکردگی سوالیہ نشان بن چکی ہے جبکہ ذرائع کے مطابق ایس ایچ او خانگڑھ کی تبدیلی کے بھی امکان ہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر