ملتان:ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان

ملتان:ڈکیتی،چوری کی متعدد وارداتیں، شہریوں کولاکھوں کانقصان

  



ملتان (وقا ئع نگار) ڈکیتی اور چوری کی مختلف وارداتیں نامعلوم ڈاکو اور چور لاکھوں روپے کی نقدی، طلائی زیورات، اور دیگر سامان لوٹ کر فرار ہو گئے پولیس نے مقدمات کا اندراج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے تھانہ دہلی گیٹ کے علا قہ مین نامعلوم فراد ارشد کلی دکان کے تالے توڑ کر 15 تولے سونا مالیت 14 لاکھ روپے چرا کر فرار ہو گئے۔تھانہ بستی ملوک کے علاقہ میں نامعلوم افراد امتیاز حسین کے گھر داخل ہو ئے اور گھر سے 3لاکھ 33 ہزار مالیت کے زیوارات و نقدی لوٹ کر فرار ہو گئے۔(بقیہ نمبر43صفحہ12پر)

چک پانچ فیض میں نامعلوم فراد نے علی سے موٹرسائیکل چھین لیا۔قصبہ ثانی میں نامعلوم فراد نے نعیم کے ٹیوب ویل سے 60 ہزار مالیت کی تا چرا لی۔مخدوم رشید میں نامعلوم فراد نے ناہید کی گائے،پروین بی بی کی ا?ٹھ بکریاں ،چرا لیں۔موضع بھینی میں دو نامعلوم خواتین ایوب کے گھر داخل ہو ئیں اور گھر سے ایک لاکھ 67 ہزار کے زیوارات و نقدی چرا کر لے گئیں۔صدر شجاعباد میں نامعلوم سرکاری سکول سے سو لر سسٹم اتار کر لے گئے۔صدر شجاعباد میں زبیر کی گاڑی سے 36 لاکھ روپے چوری ہوگئے زبیر نے الزام عائد کیا سکی چوری سعید وغیرہ نے کی ہے۔تھانہ دولت گیٹ کے علاقہ میں نامعلوم افراد نے گن پوائنٹ پر عمر سے مو ٹرسائیکل اور نقدی چھین لی۔تھانہ دہلی گیٹ کے علاقہ مین نامعلوم فراد اصفر کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی و زیوارات مالیتی دولاکھ 70 ہزار لوٹ کر فرار ہو گئے۔تھانہ لہاری گیٹ کے علاقہ مین نامعلوم فراد نے خرم کی جیب سے 75 ہزار روپے نکال لئے۔تھانہ شاہ رکن عالم کے علاقہ میں نا معلوم افراد نے عطاالرحمن کی دکان کے تالے تو ڑ کر 32 ہزار مالیت کا سا مان چرا لیا۔ممتا ز ا?باد سے ارشد کے جانور چوری ہو گئے۔نواں شہر اسٹیٹ لائف کے دفتر سے یوسف،مصطفی روڈ سے ساجد،کا موٹرسائیکل چوری ہو گیا۔تھانہ بی زیڈ کے علاقہ میں فیصل اور اسکے دوستوں کے موبائل فون چوری ہو گئے۔پولیس نے مقدمات درج کر کے کاروائی شروع کر دی ہے۔

نقصان

مزید : ملتان صفحہ آخر