گھریلو جھگڑے: نئی نویلی دلہن سمیت 3خواتین کی خود کشی، کرنٹ سے 1ہلاک

گھریلو جھگڑے: نئی نویلی دلہن سمیت 3خواتین کی خود کشی، کرنٹ سے 1ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان،رحیم یارخان، وہاڑی، ہارون آباد(وقائع نگار، نمائندہ پاکستان، بیورو رپورٹ، نامہ نگار)مختلف واقعات میں 3خواتین نے موت گلے لگالی زکریا پولیس کے علاقے طارق آباد میں لڑکی نے بالائی منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کر لی تفصیل کے مطابق بدھ بازار طارق آباد کی رہائشی مصباح بی بی گھریلو حالات کی وجہ سے پریشان رہتی تھی حالات سے دلبرداشتہ ہوکر اس نے گھر کی بالائی منزل سے چھلانگ لگادی جس سے وہ شدید زخمی ہوگئی اسے نشتر ہسپتال منتقل کیا جارہا تھا مگر وہ راستے میں ہی جاں بحق ہوگئی(بقیہ نمبر44صفحہ12پر)

اس کی عمر 18سال تھی پولیس نے واقع کی تفتیش شروع کر دی ہے۔ اوباڑو کی رہائشی30سالہ رحمت مائی کا اپنے شوہر سے جھگڑا ہوگیا جس سے دلبرداشتہ ہوکر اسے زہریلا سپرے پی لیا، حالت غیر ہونے پرورثاء نے طبی امداد کیلئے شیخ زید ہسپتال منتقل کیا جہاں طبی امداد کے باوجود رحمت مائی جانبرنہ ہوپائی اور دم توڑگئی جبکہ اقدام خودکشی کرنے والے4افراد جن میں راجن پورکی رہائشی25سالہ نازیہ بی بی، خان بیلہ کا16سالہ بشیراحمد، میر پورماتھیلو کا20سالہ غلام عباس اور کموں شہید کارہائشی18سالہ محمدرمضان کو ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔نواحی گاؤں چک نمبردس ڈبلیو بی میں طیب چشتی کی شادی اڑھائی ماہ قبل گڈیا نامی لڑکی سے ہوئی تھی گزشتہ روزنامعلوم وجوہات کی بنا پر خاوند سے جھگڑا ہو گیا تو اسکی بیوی گڈیا نے غصہ میں آ کر مبینہ طور پرکالا پتھر پی لیا جس پر حالت خراب ہونے پر ڈی ایچ کیو ہسپتال منتقل کردیا گیا مگر ڈاکٹروں نے تشویش ناک حالت پر بہاولپور وکٹوریہ ہسپتال ریفر کر دیا جہاں پر چند گھنٹوں بعد جانبحق ہو گئی واقعہ کی اطلاع ملتے ہی پولیس تھانہ صدر موقع پر پہنچ گئی اور نعش قبضہ میں لے کرضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیاہے۔ہارون آباد سیچک نمبر 332ایچ آر میں سماجی شخصیت حاجی حسین کا بیٹا رشید ٹوکہ والی مشین کو ہاتھ لگانے سے بجلی کا کر نٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔