قائم مقام چیف جسٹس کاکوٹ رادھا  کشن واقعہ کے گواہان کو مناسب سیکیورٹی  فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار

 قائم مقام چیف جسٹس کاکوٹ رادھا  کشن واقعہ کے گواہان کو مناسب سیکیورٹی  ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے قائم مقام چیف جسٹس مامون رشید شیخ نے کوٹ رادھا کشن واقعہ کے گواہان کو مناسب سیکیورٹی فراہم نہ کرنے پر سخت برہمی کا اظہار کیاہے، قائم مقام چیف جسٹس کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل(بقیہ نمبر46صفحہ12پر)

 ڈسٹرکٹ جوڈیشری نے ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور آئی جی پنجاب کوگواہوں کے تحفظ کے لئے مراسلہ بھیج دیا ہے، مراسلے میں کہا گیا ہے کہ کوٹ رادھا کشن واقعہ کے دو مرکزی گواہان شہباز مسیح اور اقبال مسیح کی جانب سے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو عدم تحفظ اور نامناسب سیکیورٹی کے حوالے سے درخواست دی گئی ہے،مراسلے میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کو ہدایت کی گئی ہے کہ دونوں گواہان سپریم کورٹ کی ہدایات کی روشنی میں مکمل سیکیورٹی فراہم کی جائے۔
سیکیورٹی فراہم