ایم پی اے محمد افضل گل ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ  پر نوازشریف کی صحت یابی کیلئے دعائیہ تقریب

ایم پی اے محمد افضل گل ایڈووکیٹ کی رہائش گاہ  پر نوازشریف کی صحت یابی کیلئے ...

  



حاصل پور(نامہ نگار)موجودہ حکومت نے سابق وزیراعظم میاں محمدنوازشریف کے علاج معالجہ کے سلسلے میں غفلت کا مظاہرہ کیا جس کے باعث میاں محمدنواز شریف اس وقت شدید علیل(بقیہ نمبر47صفحہ12پر)

 ہیں ان خیالات کاا ظہار مسلم لیگ ن کے ایم پی اے محمدافضل گل ایڈووکیٹ نے اپنی ریائش گاہ پر سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کی صحت یابی کے لیئے دعائیہ تقریب کے بعد کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سابق وزیراعظم میاں محمد نوازشریف مسلم لیگ حکومت کے دور میں ایٹمی دھماکے ملک کے استحکام تعمیر و ترقی پر گامزن اور عوام کے مفادات کے لیئے دن رات کام کیئے مگرحکومت کی انتقامی سیاست نے جھوٹے مقدمات میں میاں محمدنوازشریف پر بنائے گے انہوں نے کہاکہ حکومت عمران خان کو اپوزیشن کو انتقام کا نشانہ بنانے کے علاوہ ملک کے عوام کے مفاد اور ملکی استحکام سے کوئی کانہیں ہے انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت تباہ، بے روگاری، منگائی، صنعتیں بند اور تیل گیس بجلی زرعی آلات ادویات کی قیمتوں میں روزبہ روز اضافے نے لوگوں کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کر دیا ہے انہوں نے کہاکہ کشمیریوں مسلمانوں آزادکشمیر پر موجودہ حکومت کے اعلانات صرف بنایات تک محدود ہیں انہوں نے کہاکہ پورے ملک کی عوام ملک کی خاطر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ انکے ساتھ کھڑی ہے اس موقع پر میاں محمداشفاق رامے، ساجد سلیم، رانا عبدالرشید، وقار عالم،ناصر محمود اور دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

دعائیہ تقریب

مزید : ملتان صفحہ آخر