وھوا میں ریسکیو 1122سروسز شروع  کرنیکا حتمی فیصلہ، اقدامات شروع

وھوا میں ریسکیو 1122سروسز شروع  کرنیکا حتمی فیصلہ، اقدامات شروع

  



ڈیرہ غازیخان(نمائندہ خصوصی)وزیراعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وہوا شہر میں ریسکیو22 11 کی ایمرجنسی سروسز دو ماہ کے اندر شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے(بقیہ نمبر48صفحہ12پر)

۔وہوا تا کاٹھ گڑھ، وہوا تا ڈگر والی روڈ سمیت اہم رابطہ سڑکوں کی تعمیر ومرمت کرائی جائے گی۔ گرلز ڈگری کالج وہوا میں کلاسز کا اجراء جلد ہوگا۔ سرکاری زمینوں پر قابض افراد کیخلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان وقاص رشید نے یہ بات وہوا کے دورہ پر عوام سے گفتگو کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار تحصیل تونسہ شریف کی ترقی کیلئے عملی اقدامات کررہے ہیں۔خطہ میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جارہا ہے۔بہت جلد علاقہ میں ترقیاتی منصوبوں کے ثمرات نظر آنا شروع ہوجائیں گے۔ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا کام کی رفتار تیز کرنے کے ساتھ مٹیریل کا  اعلی معیار برقرار رکھنے کی ہدایات جاری کیں۔علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر وقاص رشید نے وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان احمد خان بزدار کی ہدایت پر وہوا کے عوام میں "ایک بشر،ایک شجر"کے تحت پودے مفت تقسیم کئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر