رحیم یار خان ٹرین حادثہ کے ذمہ دار  شیخ رشید اور حکومت ہے،مصطفی کمال 

رحیم یار خان ٹرین حادثہ کے ذمہ دار  شیخ رشید اور حکومت ہے،مصطفی کمال 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


حیدرآباد(آن لائن) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین مصطفی کمال نے کہا ہے کہ حالیہ ٹرین حادثہ مکمل طورپر حکومت کی ناکامی ہے اور وفاقی وزیر ریلوے اس کے ذمہ دار ہیں۔ پی ٹی آئی(بقیہ نمبر49صفحہ12پر)

 رہنماؤں نے میرپورخاص میں جس طرح کی گفتگو کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔حیدرآباد میں ایک عشائیہ میں شرکت کے موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت میں شامل وزراء اپنی ناکامی چھپانے کیلئے سانحات پر بھی سیاست کرتے ہیں اور کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔ بعض واقعات ایسے ہوتے ہیں جن پر سیاست نہیں ہونی چاہئے۔ پی ٹی آئی کے رہنماؤں نے میرپورخاص میں ہلاک ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کے دوران جو گفتگو کی وہ انہیں نہیں کرنی چاہئے تھی۔  اس موقع پر ان کے ہمراہ پی ایس پی کے انیس قائم خانی، ندیم قاضی اور دیگر بھی موجو دتھے۔ مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ٹرین حادثے کے متاثرین اور ان کے ورثاء حکومتی نااہلی کے سبب دربدر کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ موجودہ وقت میں پاکستان کے اندر کوئی بھی ادارہ ٹھیک طرح سے نہیں چلایا جارہا ہے۔ وزیراعظم کی جانب سے سختی کے جو تیر چلائے گئے ہیں ان کے باعث کرپشن میں اضافہ ہوا ہے اور کوئی بھی کام رشوت کے بغیر نہیں ہوتا۔ 
مصطفی کمال