ملتان میں ہلکی بارش کے بعد موسم تبدیل

ملتان میں ہلکی بارش کے بعد موسم تبدیل

  



ملتان (سپیشل رپورٹر)ملتان میں بادلوں کی آنکھ مچولی کے ساتھ ہلکی بارش ہوئی، موسم سرما کا آغاز ہوگیا،موسمی تبدیلی کے ساتھ ہی شہریوں نے موسم سرما کے حوالے سے تیاریاں شروع کردیں اس ضمن میں گزشتہ روز ملتان سمیت مضافاتی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے ساتھ ساتھ موسم سرما (بقیہ نمبر51صفحہ12پر)

کی پہلی بارش ہوئی جس کے نتیجہ میں شہریوں نے موسم سرما کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔شہر کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ وقفہ وقفہ سے جاری رہا اور خنک ہوائیں چلتی رہیں۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں میں موسم خشک رہے گا تاہم دن اور رات کے درجہ حرارت میں بتدریج کمی واقع ہو گی۔

مزید : ملتان صفحہ آخر