بہاولپور:غیر معیاری رزلٹ، قاسم  لیب کیخلاف قانونی کارروائی شروع

بہاولپور:غیر معیاری رزلٹ، قاسم  لیب کیخلاف قانونی کارروائی شروع

  



بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر) بہاولپورکے شہری چوہدری محمدفیاض نے قاسم لیب قائم لابئریری چوک سے اپنے ٹیسٹ کروائے تو مذکورہ بالالیب نے تمام ٹیسٹ نارمل قراردیئے اس کے بعدانہوں نے ڈاکٹرکی تجویز پردوائی بندکردی لیکن شک گزارنے پرانہوں نے اپنی تسلی کیلئے آغاخان لیب میں (بقیہ نمبر52صفحہ12پر)

 بھی ٹیسٹ جمع کرائے تین دن بعدرزلٹ آیاتومعلوم ہواکہ ان کی بیماری ان کے جسم میں کافی حدتک سرائیت کرچکی تھی کیونکہ قاسم لیب کی رپورٹ کے مطابق انہوں نے دوائی کااستعمال بندکردیاتھاجس کے بعدمتاثرہ شہری چوہدری محمدفیاض نے پنجاب ہیلتھ کیئرکمیشن کوقاسم لیب کیخلاف تحریری درخواست دیدی جس پرکاروائی کاآغازبھی کردیاگیاواضح رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھی مذکورہ بالالیب نے ایک خاتون کوبریسٹ کینسر کی مریضہ قراردیدیاتھاجبکہ شوکت خانم اورآغاخان لیب نے اس خاتون کے جسم کے اندرکینسر کا کیئرئیر بھی موجود نہ تھا اس دوران متاثرہ خاتون نے اپنے علاج معالجہ کے نام پربھی لاکھوں روپے لٹاچکی تھی عوامی وسماجی حلقوں نے فوری طورپرقاسم لیب کوسیل کرکے ذمہ داریوں کیخلاف کاروائی کرنے کامطالبہ کیاہے۔

لیب

مزید : ملتان صفحہ آخر