میپکو ٹیموں کاآپریشن،3448بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

میپکو ٹیموں کاآپریشن،3448بجلی چوروں کیخلاف کارروائی شروع

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹاف رپورٹر)میپکو ٹیموں نے آپریشن کرتے ہوئے جنوبی پنجاب میں ایک ماہ میں 3448 بجلی چورپکڑلئے۔48 لاکھ59ہزار یونٹس بجلی چوری کرنے پر8 کروڑ45لاکھ18ہزار روپے جرمانہ عائدکر دیا۔558 بجلی چوروں کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے۔یکم تا31 اکتوبر کے دوران ملتان میں 425 گھریلو،کمرشل، صنعتی، زرعی ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو791727یونٹس چوری کرنے پر (بقیہ نمبر58صفحہ12پر)

16378793 روپے جرمانہ عائد کیاگیااور 105ایف آئی آرز درج کروائی گئیں۔ڈی جی خان میں 442 گھریلواورکمرشل صارفین کو623975یونٹس چوری کرنے پر9099139 روپے جرمانہ اور129 مقدمات درج، وہاڑی میں 280گھریلو،کمرشل، صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو457136یونٹس چوری کرنے پر7545997روپے جرمانہ اور35 مقدمات درج،بہاولپور میں 224 گھریلو اور کمرشل صارفین کو310785یونٹس چوری کرنے پر6100572روپے جرمانہ اور19 مقدمات درج، ساہیوال میں 405گھریلو،کمرشل، صنعتی اور زرعی صارفین کو 564735 یونٹس چوری کرنے پر9816870روپے جرمانہ اور52ایف آئی آرز درج،رحیم یار خان میں 508گھریلواورکمرشل صارفین کو504963یونٹس چوری کرنے پر 578765527روپے جرمانہ اور82ایف آئی آرز درج، مظفر گڑھ میں 445 گھریلو،کمرشل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو628893یونٹس چوری کرنے پر10441535روپے جرمانہ اور67مقدمات درج،بہاولنگر میں 204گھریلو،کمرشل، صنعتی اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو241452یونٹس چوری کرنے پر 4649791روپے جرمانہ اور23ایف آئی آرز درج جبکہ خانیوال میں 515 گھریلو،کمرشل،صنعتی، ٹیوب ویل اور دیگر کیٹگریز کے صارفین کو735615یونٹس چوری کرنے پر11714382روپے جرمانہ عائد کیاگیااور43مقدمات درج کروائے گئے۔
کارروائی