کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نوزائیدہ بچوں کی صحت پر ورکشاپ

کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی میں نوزائیدہ بچوں کی صحت پر ورکشاپ

  



لاہور(سٹی رپورٹر) کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کے شعبہ ذہنی امراض کے زیرنگرانی نوزائیدہ بچوں اور والدین کی دماغی صحت کے متعلق ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا.اس ورکشاپ میں ہارورڈ یونیورسٹی کی شعبہ ذہنی امراض کی پروفیسر ڈاکٹر الیگزینڈرا ایم ہیری سن اور ڈاکٹر محمد ذیشان اسسٹنٹ پروفیسر سائیکیٹری رٹگرز نیو جرسی میڈیکل سکول یو ایس اے نے شرکت کی اور اپنے تجربات سے آگاہ کیا۔پروفیسر خالد مسعود گوندل وائس چانسلر کے ای ایم یو نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ اس قسم کے سیمینار وقت کی اہم ضرورت ہیں۔ انہوں نے والدین کی تربیت اور نوزائیدہ بچوں کی نشوونما کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ صحیح خوراک کے ساتھ ساتھ والدین کو اپنے بچوں کی نگہداشت پر خصوصی توجہ دینی چاہیے. اس مشینی دور میں بچوں کی نگرانی اور تربیت میں رہ جانے والی کمی مستقبل میں بہت سے مسائل کا باعث بن سکتی ہے.سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر سائرہ افضل، پروفیسر ابرار اشرف علی، پروفیسر زاہد کمال اور پروفیسر ہارون حامد نے بھی شرکت کی.سیمینار کے اختتام پر پروفیسر آفتاب آصف چیئرمین شعبہ دماغی امراض کے ای ایم یو نے بیرون ملک سے آئے ہوئے ماہرین اور مہمان خصوصی وائس چانسلر کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی کو شیلڈز پیش کیں

مزید : میٹروپولیٹن 1