ٹرین حادثہ کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے،خواجہ اظہر گلشن

ٹرین حادثہ کی جوڈیشنل انکوائری کرائی جائے،خواجہ اظہر گلشن

  



لاہور (سٹی رپورٹر)قومی تاجر اتحاد کے چیئرمین سپریم کونسل خواجہ اظہر گلشن کی زیر صدارت اجلاس ہوا،اجلاس میں قومی تاجر اتحاد کے صدر ملک خالد محمود،جنرل سیکریٹری لاہور حافظ عابد علی،شیخ عمر حیات،اکبر بٹ،راؤ محمد اکرم،اطہر کاظمی،چوہدری عظمت،ملک نثار کھوکھر،اختر خان نیازی،میاں اعجاز،میاں طاہر سبحانی،حاجی افضل،شیخ فضل الہی نے شرکت کی،اجلاس میں المناک ٹرین حادثہ پر گہرے دکھ اور درد کا اظہار کیا گیا اور مطالبہ کیا گیا کہ اس واقعہ کی فوری طورپراعلیٰ سطحی انکوائری کروائی جائے اور ذمہ داران کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع کی کسی کو اجازت نہیں دی جانی چاہئے۔

،وزیر ریلوے کو بھی بیانات سے زیادہ ریلوے کی ترقی کے لئے اقدامات کرنے ہوں گے،کتنے افسوس کی بات ہے کہ پاکستان ریلوے آج بھی قیام پاکستان سے قبل والے سسٹم پر چل رہی ہے۔

گلشن

مزید : میٹروپولیٹن 1