حضور پاکؐ کی تشریف آوری کائنات میں سب سے بڑا انقلاب ہے،زوار بہادر

  حضور پاکؐ کی تشریف آوری کائنات میں سب سے بڑا انقلاب ہے،زوار بہادر

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)جمعیت علماء پاکستان کے سیکر ٹری جنرل علامہ قاری محمد زوار بہادر نے کہا ہے کہ کائنات میں سب سے عظیم انقلاب حضورؐ کی تشریف آوری ہے جو دنیا کے لئے ہدایت امن اور محبت کا پیغام ہے۔ماہ ربیع الاوّل سارے عالم انسانیت کے لئے خوشی اور امن کا پیغام ہے رحمتہ اللعالمین کی تشریف آوری سے ظلم و بربریت کا خاتمہ اور سکون واطمینان اور بھائی چارے کی فضاء کو فروغ نصیب ہوا۔حضور کی آمد سے دنیا سے اندھیرا اور تاریکی ختم ہو گی اورہر طرف اُجالا ہو گیا پسماندہ اور معاشرے کے ستائے ہوئے افرادکو پُرسکون زندگی گزارنے کا موقع ملا۔انہوں نے کہا کہ غلامان مصطفےٰؐ ربیع اوّل کے مہینے میں کشمیری مسلمانوں اور مقبوضہ کشمیر کی آزادی کے لئے اپنا کردار ادا کریں فرزندان اسلام ملک بھر میں حضور سے محبت اور عشق رسول کا ایسا ثبوت پیش کریں کہ دشمنان اسلام اپنے عزائم میں ناکام ہو جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صفہ اسلامک یونیورسٹی فیروز پور روڈ میں محفل میلاد کی افتتاحی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

زوار بہادر

مزید : میٹروپولیٹن 1