جعلی حکومت دو دن کے دھرنے سے ہی گھبرا گئی،عظمیٰ بخاری

  جعلی حکومت دو دن کے دھرنے سے ہی گھبرا گئی،عظمیٰ بخاری

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ جعلی حکومت کے دو دن کے دھرنے سے ہاتھ ہاؤں پھول گئے ہیں۔عمران خان اور ان کے حواری شہبازشریف سے معافیاں مانگ رہے ہیں اب قوم اس غیر جمہوری حکومت کو این آر او نہیں دیگی۔دھرنوں کی پیداوار جماعت کی طرف سے دھرنے کی مخالفت باعث تعجب ہے۔پاکستان کو معاشی طور پر کمزور کرنے والے آج مگرمچھ کے آنسو بہا رہے ہیں۔نوازشریف نے عمران خان کی سازشوں کے باوجود ملک میں ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے۔عمران خان کا دھرنہ چین کی 42ارب ڈالر کی سرمایہ کاری روکنے کیلئے تھا۔

آج کوئی ملک پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے کو تیار نہیں،پاکستان میں سرمایہ کاری نہ ہونے کی وجہ عمران نیازی اور ان کا ٹولہ ہیں۔

عظمیٰ بخاری

مزید : میٹروپولیٹن 1