مسافر ٹرین حادثہ سے پور ی قوم غمزدہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

مسافر ٹرین حادثہ سے پور ی قوم غمزدہ ہے،ذکر اللہ مجاہد

  



لاہور(پ ر) امیر جماعت اسلامی لاہور ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے کہا ہے کہ رحیم یار خان میں مسافر ٹرین تیز گام ایکسپریس کے سانحہ سے پوری قوم کے دل غمزدہ ہیں۔حکومت ہنگامی بنیادوں پر حادثے میں جاں بحق ہونے والے 70 سے زائد افراد جن کی شناخت ممکن نہیں ان افراد کے ڈی این اے ٹیسٹ اور دیگر شناختی کاروائی کو جلد از جلد مکمل کرتے ہوئے ان کے ورثاء کو ان کے پیاروں کی میتیں حوالے کرے اور حادثے میں زخمیوں کو ہنگامی بنیادوں پر معیاری طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے سانحہ رحیم یار خان میں مسافر ٹرین میں ہلاک ہونے والے افراد کی مغفرت، زخموں کی جلد صحتیابی اور لواحقین کیلئے صبر و جمیل کے کیلئے دفتر جماعت اسلامی لاہور میں عہدیداران کے ہمراہ خصوصی دعا کے بعد اپنے ایک بیان میں کیا۔ ڈاکٹر ذکر اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ سانحہ تیز گام انتظامیہ کی غفلت اور ریلوے حکام کی کارکردگی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ذکر اللہ مجاہد

مزید : میٹروپولیٹن 1