ون ڈش اور اوقات کا رکی خلاف ورزی پر 4شادی ہال سیل،منیجر،ڈی جے گرفتار

ون ڈش اور اوقات کا رکی خلاف ورزی پر 4شادی ہال سیل،منیجر،ڈی جے گرفتار

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ضلعی انتظامیہ کے افسران نے رات گئے تک ون ڈش اور اوقات کار کی خلاف ورزی پر چھاپے مارے۔کاروائیاں ڈی سی لاہور دانش افضال کی ہدایت پر عمل میں لائی گئیں.۔اے سی رائیونڈ عدنان بدر اور اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے دورے کیے۔اے سی رائیونڈ نے روم مارکی رائیونڈ روڈ پر چھاپہ مارا اور ون ڈش کی خلاف ورزی پر ایف آئی آر کا اندراج، میرج ہال کو سیل کر دیا۔انہوں  نے روزہ بال نیکا کے مینجر اور میوزیشن کو لیٹ نائٹ فنکشن پر گرفتار کر لیا اور ایف آئی آر کا اندراج کروایا۔اے سی رائیونڈ عدنان بدرنے ڈائنا سٹی، ایونٹ کمپلیکس، ایونٹ بینکوئیٹ مارکی، نولکھا، شیش محل، لاہور کیسل، یل ٹولپ، کینال آرچرڈ، گلزار مارکی، گریس ایونٹ کمپلیکس اور ہیون بینکوئیٹ مال پر چھاپے مارے کوئی ون ڈش کی خلاف ورزی نہ پائی گئی۔اے سی شالیمار عبدالرزاق ڈوگر نے قصر مریم کینال روڈ، اللہ ملک فارم ہاؤس ہربنس پورہ، اوپن پلاٹ مین کینال روڈ پر چیکنگ کی۔ون ڈش کی خلاف ورزی پرتینوں کو سیل کر دیا گیا اور استغاثہ بھی جمع کروا دیا گیا ہے۔اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف آپریشن جاری رہے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1