ایل ڈبلیو ایم سی کے تبلیغی اجتماع کیلئے صفائی کے بہترین انتظامات 

    ایل ڈبلیو ایم سی کے تبلیغی اجتماع کیلئے صفائی کے بہترین انتظامات 

  



لاہور(جنرل رپورٹر) چیئرمین اور ایم ڈی ایل ڈبلیوا یم سی کی خصوصی ہدایت پر محکمے کی جانب سے رائیونڈ تبلیغی اجتماع کے حوالے سے صفائی ستھرائی کے تمام تر انتظامات ایک ہفتہ قبل ہی مکمل کرلئے گئے۔ اس حوالے سے جامع حکمت عملی مرتب کی گئی اور پلان کے مطابق تبلیغی اجتماع پر آنے والے تمام لوگوں کوصفائی کے بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں۔ پلان کے مطابق لاہور ویسٹ مینجمٹ کمپنی کے 85  سے زائد ورکرز 3شفٹوں میں دن رات کام کر رہے ہیں،  ایم ڈی ایل ڈبلیوایم سی کا کہنا تھا کہ لاہور کو مکمل صاف کرنا ادارے کا مشن ہے۔

اور اس سلسلے میں میرے سمیت تمام تر افسران فیلڈ میں رہیں گے۔ شہر کو صاف کرنے میں ادارے کے ساتھ ساتھ شہریوں کا بھی تعاون درکار ہے۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے شاہدرہ، بیگم کوٹ چوک، بارادری روڈ، شرک پور روڈ، شیخوپورہ روڈ، نور جہاں روڈ، راوی روڈ سمیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا۔ ایم ڈی ایل ڈبلیو ایم سی کا کہنا تھا کہ صفائی آپریشن میں کوتاہی ناقابل برداشت ہے جبکہ اچھی کارکردگی دکھانے والے افسران و ورکرز کو سراہا جائے گا۔

ایل ڈبلیو ایم سی

مزید : میٹروپولیٹن 1