تاجر وفد کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

تاجر وفد کی ڈپٹی کمشنر کے ساتھ ملاقات،عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈپٹی کمشنر لاہو ر دانش افضال سے تاجروں کے وفد نے ملاقات کی۔ مجاہد مقصود بٹ سمیت دیگر تاجروں نے ڈی سی سے ملاقات کی۔مقصود بٹ نے دانش افضال کو ڈپٹی کمشنر کا عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی۔مجاہد مقصود بٹ، طیب رشید میر نے ڈپٹی کمشنر کو گلدستہ پیش کیا۔حاجی اشفاق،اعجاز بٹ،سعید مغل،اعجاز خان،وقار علی،رفیع پراچہ نے شرکت کی۔

 ڈی سی لاہور نے کہا کہ تاجر بھائیوں کی تمام شکایات کا ازالہ کیا جائے گا۔ ڈی سی لاہورنے مجاہد بٹ کو مسائل حل کروانے کی یقین دہانی کروائی۔انہوں نے کہا کہ میرے دروازے تاجر بھائیوں کیلئے ہمیشہ کھلے ہیں۔ صدر انجمن تاجران لاہور نے کہا کہ امید ہے ڈی سی لاہور عوام دوست ثابت ہوں گے اورتاجر دوست ماحول سے ہی معیشت کا پہیہ چلے گا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1