موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلاسکتے،اشرف بھٹی

موجودہ حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلاسکتے،اشرف بھٹی

  



لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سنیئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے کہا ہے کہ نااہل حکمران عوام کو مہنگائی سے نجات نہیں دلا سکتے کیونکہ ان میں اس بات کی اہلیت ہی نہیں ہے انہوں نے یہ وطیرہ ہی بنا لیا ہے کہ انہوں نے آئے روز عوام پر مہنگائی اور پٹرول بم گرانے ہیں پہلے انہوں نے بجلی اور گیس کی قیمتوں میں اضافہ کیا اور اب اس کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید ہوشربا اضافہ آئی ایم ایف کی شرائط کا نتیجہ ہے اس اضافے کے بعد اب ایک مرتبہ پھر ملک میں مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔

جس سے عوام کی روز مرہ کی زندگی اور بجٹ مشکل میں پڑ جائے گا۔

اشرف بھٹی

مزید : میٹروپولیٹن 1