مولانا فضل الرحمن قوم کی آواز بن کر میدان میں آئے،اسعد عبید

مولانا فضل الرحمن قوم کی آواز بن کر میدان میں آئے،اسعد عبید

  



لاہور (پ ر) مسلم لیگ (ن) لاہور کے نائب صدر حافظ اسعد عبید نے مولانا فضل الرحمن مرد میدان اور پوری قوم کی آواز اور امید بن کر میدان میں کھڑے ہیں عمران خان مولانا فضل الرحمن کی بے پناہ عوامی مقبولیت اور آزادی مارچ میں لاکھوں انسانوں کی شرکت دیکھ کر حواس باختہ ہوگئے ہیں عمران خان کی طرف سے مولانا فضل الرحمن کویہودیوں کا نمائندہ قرار دینا انتہائی افسوس ناک ہے انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ ساری دنیا جانتی ہے کہ عمران خان کے بچے آج بھی یہودیوں کے پاس پرورش پا رہے ہیں اور عمران خان کی برطانیہ میں میئرشپ کے الیکشن میں پاکستانی حمایت یافتہ امیدوار کے بجائے اپنے سابقہ برادر اِ ن لاء یہودی کی حمایت اور انتخابی مہم چلاتے رہے انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمن صاحب کو تمام دینی، سیاسی مذہبی جماعتوں اور تمام طبقات کی حمایت حاصل ہے اور وہ ان کے آزادی مارچ میں عملی طور پر بھی شریک ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان اس قسم کے بیان دے کر یہ ثابت کر رہے ہیں کہ ان کو ابھی تک اپنے وزیر اعظم بننے پر یقین نہیں ہے انہوں نے کہا کہ حقیقی، جمہوری اور عوامی حکومت ہی عوام کے مسائل حل کر سکتی ہے

مزید : میٹروپولیٹن 1