917مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد،48افراد کے خلاف مقدمات

  917مقامات سے ڈینگی لاروا برآمد،48افراد کے خلاف مقدمات

  



لاہور(جنرل رپورٹر)ڈی سی لاہور دانش افضال کی زیر صدارت انسدادِ ڈینگی مہم کے حوالے سے اجلاس، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو اصغر جوئیہ، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل صفدر حسین ورک، اسسٹنٹ کمشنرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کو ڈینگی مہم کی کارکردگی کے بارے میں بریف کیا گیا۔ڈی سی لاہور نے کہا کہ ڈینگی ٹیمیں فیلڈ میں موجود ہیں اور ڈینگی مہم کو بھرپور طریقے سے جاری رکھے ہوئے ہیں۔اجلاس میں ڈی سی لاہور کو گزشتہ روز کی ڈینگی رپورٹ کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔85052 گھروں،19513 سپاٹس کو وزٹ کیا گیا۔917 مقامات سے لاروا کی نشاندہی ہوئی جبکہ48 افراد کیخلاف ڈینگی لاروا برآمد ہونے پر مقدمات کا اندراج کروایا گیا۔دریں اثناء ڈی سی لاہور دانش افضال نے یو سی 137 اور سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امرسدھو کا دورہ کیا۔۔ڈی سی لاہور نے یو سی 137 میں ڈینگی امور، سروئلنس اور ورکرز کی حاضری کو چیک کیا۔

اورڈینگی لاروا کو بھی چیک کیا۔انہوں نے سٹی ڈسٹرکٹ گورنمنٹ بوائز ہائی سکول امرسدھو لاہور کا بھی دورہ کیا اوراساتذہ سے ڈینگی انتظامات کے متعلق پوچھا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1