وزیر اعظم کے استعفے اور سموگ کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

وزیر اعظم کے استعفے اور سموگ کے حوالے سے قراردادیں اسمبلی میں جمع

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)وزیراعظم عمران خان کے مستعفی ہونے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع،قراردادمسلم لیگ (ن) کے رکن ملک ظہیر اقبال کی جانب سے جمع کرائی گئی۔عمران خان کو بطور وزیراعظم لانے کا تجربہ بری طرح ناکام رہا ہے۔14ماہ کے دوران پاکستان کے قرضوں 10ارب 77کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا ہے۔جبکہ مہنگائی کی شرح 2.5فیصد سے بڑھ کر 5.7تک پہنچ گئی ہیں۔پاکستان کے زرمبادلہ میں مسلسل کمی واقع ہو رہی ہیں۔وزیراعظم خان نے خود کہا تھا اگر چند لوگ مجھ سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرینگے تو میں فوری استعفیٰ دے دوں گا۔دریں اثناء مسلم لیگ(ن) کی رکن سمیرا کومل نے سموگ کی روک تھام کیلئے سموگ پالیسی بنانے کے مطالبے کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کرادی۔

لاہور شہر ایک بار پھر سموگ کی لپیٹ میں آگیا ہے۔فضائی آلودگی کے باعث شہریوں میں جلن،سانس کا مسئلہ اور نزلہ زکام کی بیماریاں تیزی سے پھیل رہی ہیں۔

مزید : میٹروپولیٹن 1