تحریک لبیک این اے81کے ٹکٹ ہولڈر اسحاق گجرکی مسلم لیگ میں شمولیت

تحریک لبیک این اے81کے ٹکٹ ہولڈر اسحاق گجرکی مسلم لیگ میں شمولیت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنرل رپورٹر)تحریک لبیک یا رسول اللہ ؐکے این اے81کے ٹکٹ ہولڈر محمد اسحاق گجر نے مسلم لیگی رہنما زین علی بھٹی کے ہمراہ مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری کامل علی آغا اور سینئر نائب صدر پنجاب چوہدری سلیم بریار سے ملاقات کی اور چوہدری شجاعت حسین اور چوہدری پرویز الہٰی کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔کامل علی آغا نے محمد اسحاق کی پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ اہم شخصیات کی شمولیت سے مسلم لیگ فعال و مضبوط ہوگی،انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ہی ملک کی خالق جماعت ہیں اور یہ ہی ملک کو مستحکم، فعال اور مضبوط بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے گی۔

انہوں نے کہا کہ نئے شامل ہونے والے پارٹی میں شامل ہوکر تنظیمی خدمات سرانجام دیں۔ انہیں پارٹی میں اہم عہدوں دیئے جائیں گے
اسحاق گجر