پرنسپل پی جی ایم آئی کی گریڈ 21میں ترقی پانے والے پروفیسرز کو مبارکباد

  پرنسپل پی جی ایم آئی کی گریڈ 21میں ترقی پانے والے پروفیسرز کو مبارکباد

  



لاہور(جنرل رپورٹر)پرنسپل پی جی ایم آئی و ایل جی ایچ پروفیسر ڈاکٹر سردار الفرید ظفر نے پرنسپل سروسز انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سروسز ہسپتال پروفیسر محمود ایاز، ڈین انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ چلڈرن ہسپتال پروفیسر ڈاکٹر مسعود صادق اور پروفیسر آف ای این ٹی ڈاکٹر راشد ضیاء کو گریڈ 21 میں پرموشن پر مبارکباد دی۔ پروفیسر الفرید ظفر نے کہا کہ گریڈ 21 میں ترقی سینئر معا لجین کی محنت اور پیشہ وارانہ اہلیت کا ثبوت ہے۔امید ہے کہ وہ مستقبل میں بھی اسی تندہی اور لگن سے فرائض سرانجام دیتے ہوئے انسانیت کی خدمت جاری رکھیں گے۔

مزید : میٹروپولیٹن 1