سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے شیخ رشید ریلوے پر توجہ دیں،جواد احمد

سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے شیخ رشید ریلوے پر توجہ دیں،جواد احمد

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے سانحہ تیز گام ایکسپریس میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے اسے ملکی تاریخ کا بڑا سانحہ قرار دیا ان کا کہنا تھا کہ سیاسی پیشگوئیاں کرنے والے وزیر ریلوے شیخ رشید کو ریلوے پر توجہ دینی چاہئے مگر وہ اپنی نااہلی چھپانے کے لیے واقعے کے ذمہ دارعوام کو ٹھہرارہے ہیں برابری پارٹی اس واقعے کی مکمل تحقیقات کرانے اور ذمہ داران کو مجرمانہ غفلت پر سخت ترین سزاکا مطالبہ کرتی ہے، جب سے پی ٹی آئی حکومت آ ئی ہے ملک پر کوئی نہ کوئی آ فت ہی آ رہی ہے۔ معیشت کا پہیہ الٹا گھوم رہاہے، تاجروں کی ایک دن کی ہڑتال سے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہو۔

مزید : میٹروپولیٹن 1