ان باتوں کا اظہار انھوں نے پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے اجلاس میں کیا۔
اس موقع پر ان کا کہنا تھا حکومت نے مارچ کی آڑ میں آزادی اظہارپر مزید قدغن لگادی ہے جبکہ میڈیا نے عمران خان کا 126دن براہ راست دھرنا دکھایا تھا، پاکستان کے ہر محب وطن کے ذہن میں یہ سوال گردش کر رہا ہے کہ عوامی حکومتوں کے دور میں عوامی مسائل میں اضافہ اور عوامی حکمران اس مسائل کا حل صرف زبانی کلامی کیوں کرتے ہیں یہ بڑی حیران کن بات ہے ان کا کہنا تھا کہ اس بات کا انکار نہیں کہ سابقہ حکومتوں نے سوائے جھوٹ اور سرکاری خزانے کو لوٹنے کے سوا کچھ نہیں کیا۔ انہوں نے میٹرو، اورنج ٹرین جیسے منصوبے بنائے تو اس میں ان کو مالی فائدہ ہو ا عوام کے لئے تو یہ منصوبے درد سر ہی رہے اور اب بھی ہیں۔