صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم

  صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کیلئے آگاہی مہم

  



لاہور(سپیشل رپورٹر)صوبائی وزیر برائے تحفظ ماحول محمد رضوان کی خصوصی ہدایت پر محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے سموگ سے بچاؤ کے لئے آگاہی مہم کا انعقاد کیا گیا۔ محکمہ کی جانب سے پنجاب کے مختلف اضلاع میں عوامی آگاہی کے لئے پمفلٹ اور ماسک تقسیم کئے گئے، آگاہی مہم میں عوام کو پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرنے،گھر سے نکلتے وقت چہرے پر ماسک یا رومال کا استعمال یقینی بنانے، ہاتھوں کی صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھنے،گندے ہاتھوں سے آنکھوں، منہ یا ناک کو مت چھونے اور آنکھیں سرخ ہونے کی صورت میں ڈاکٹر سے رجوع کرنے کی تلقین کی گئی۔

محکمہ تحفظ ماحول کی جانب سے جاری مہم میں چھوٹے بچوں، عمر رسیدہ افراد، دمہ اور الرجی کے مریضوں کو خصوصی طور پر احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1