آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی:فخر زمان

آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنیوالوں کیخلاف بھرپور کارروائی ہوگی:فخر زمان

  



بنوں (بیورورپورٹ)ضلع بنوں میں آتے کی مصنوعی قلت اور آٹے کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافے کے بعد ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر بنوں کی خصوصی ہدایت پر محکمہ فوڈ بنوں کے اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر فخر زمان خان کی زیر نگرانی بنوں شہر کے مختلف پوائنٹس پر آٹے کے ٹرک کھڑے کرکے عوام کو 800روپے فی 20کلوگرام آٹے کے تیلے فراہم کئے گئے اور عوام کی کثیر تعداد اس سے مستفید ہوئی اس موقع پر اسسٹنٹ فوڈ کنٹرولر بنوں فخر زمان خان نے میڈیا کے نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بنوں میں آٹے کی مصنوعی قلت پیدا کرنے والوں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بھرپور کاروائی کی جائیگی تاہم  ڈائریکٹر فوڈ خیبر پختونخوا اور ڈپٹی کمشنر بنوں کی خصوصی ہدایت پر بنوں میں غریب عوام کو کنٹرو ل ریٹ پر آٹا فراہم کرنے کیلئے مختلف فلور ملز کا آٹا فراہم کیا جارہا ہے اور فلور ملوں کیلئے کوٹہ بھی ڈبل کردیا گیا ہے  عوام اس سے فائدہ اٹھائیں ہیوی ٹرانسپورٹ یونین بنوں کے صدر ملک نیک دراز خان منڈان نے اسے صوبائی حکومت کا احسن اقدام قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا،صوبائی وزیر خوراک،ڈائریکٹر فوڈ کے پی کے،ڈپٹی کمشنر بنوں اور محکمہ فوڈ بنوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور انشاء اللہ وہ وقت دور نہیں جب 20کلوگرام آٹے کا تیلا چھ سو روپے میں ملے گا انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ یہ آٹا روزانہ کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے جبکہ فلور ملز انتظامیہ نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فلور ملوں کیلئے لوڈ شیڈنگ کم کردیں تاکہ زیادہ سے زیادہ آٹا عوام کو فراہم کیا جاسکے۔جبکہ عوام نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بنوں کے تمام علاقوں میں روزناہ کی بنیاد پر آٹا تقسیم کیا جائے۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر