صوبائی دارالحکومت میں پرا یؤیٹ سکول مالکان کی من مانیاں جاری 

صوبائی دارالحکومت میں پرا یؤیٹ سکول مالکان کی من مانیاں جاری 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)صوبائی دارالحکومت پشاور میں پرا یؤیٹ سکولز مالکان کی من مانیاں جاری ہیں،جبکہ انتظامیہ نے بھی مظبوط تعلقات رکھنے والے سکولز مالکان کے خلاف گھٹنے ٹھیک دئے ہیں شہر  میں انتظامیہ کی جانب سے پابندی کی باوجود ٗ پرائیویٹ سکولز مالکانٗ خراب اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کا استعمال کر رہے ہیں اور زیادہ فیس وصول کرنے کی باوجود بھی گنجائش سے زیادہ بچوں کو بٹھایا جا رہا ہے  سکولز انتظامیہ نے حکومتی احکامات کو مکمل نظر انداز کر دیا ہے شہر کے مختلف علاقوں میں قائم پرائیوٹ سکولز کی انتظامیہ کی جانب سے بچوں کو لے جانے والی خراب اور دھواں چھوڑنے والی اور خراب سیلنڈر استعمال کرنے والی گاڑیں طلباء کے لئے وبال جان بن گئی،خراب گاڑیوں کی وجہ سے کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونماء ہو سکتا ہے والدین نے بتایا کہ انتظامیہ ان سے ٹرانسپورٹ کے ڈبل فیس وصل کر رہی ہے مگر پھر بھی گنجائش سے زیادہ بچوں کو گاڑیوں میں بیٹھاتے ہیں انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ حکومتی احکامات پر عمل در امد نہ کر نے والے سکولز مالکان کے خلاف سخت کاروائی کرے،