حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،معصوم شاہ باچہ

حکومت کیخلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں،معصوم شاہ باچہ

  



شبقدر (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کی حکومت کے خلاف اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ عوامی نیشنل پارٹی حکومت کے خلاف تحریک میں اہم کردار ادا کرے گی۔ آزادی مارچ کے اسلام آباد جلسہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے ہزاروں کارکنوں نے شرکت کی۔ ان خیالات کا اظہار عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی رہنماء سید معصوم شاہ باچہ، ضلعی رہنماء معراج خان، تحصیل رہنماؤں صدر محمد شاہد خان، جنگریز خان، شاہنواز خان اور ملک امجد نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کی۔ انہوں نے کہا کہ پارٹی قائدین کے ہدایت پر کارکنوں نے حکومت کے خلاف اسلام آباد جلسہ میں بھرپور شرکت کرکے مثالی اتحاد، نظم و ضبط کا مظاہرہ کیا ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پارٹی قائدین نے کارکنوں کے بھرپور شرکت پر اطمنان کا اظہار کیا ہیں۔ مقامی رہنماؤں نے مزید کہا کہ حکومت اپوزیشن جماعتوں کے احتجاج تحریک سے گھبراہٹ کا شکار ہو چکی ہیں۔تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کرکے اپنی قبر خود کھودی ہیں۔ 

مزید : پشاورصفحہ آخر