ڈیرہ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری

 ڈیرہ، مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری

  



ڈیرہ اسماعیل خان(بیورورپورٹ) ڈیرہ پولیس میں مختلف تھانوں کے ایس ایچ اوز کے تبادلوں کے احکامات جاری کردئیے گئے، ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی آپریشنل سٹاف سے ضلع ٹانک انوسٹی گیشن یونٹ تبدیل۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر دلاورخان بنگش کی ہدایات پر ایس ایچ او تھانہ سٹی عظم خان وزیر کو یس ایچ او تھانہ گومل یونیورسٹی، پولیس لائن سے انسپکٹر انیس الحسن کو ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات کردیا گیا۔ ادھر ریجنل پولیس آفیسر کیپٹن(ر) فیروز شاہ کے احکامات کی روشنی میں انسپکٹر نقیب اللہ کو ریڈر آر پی او تعینات کردیا گیا جبکہ ایس ایچ او تھانہ یونیورسٹی انسپکٹر کاشف ستار کو آپریشنل سٹاف سے تبدیل کرکے انوسٹی گیشن سٹاف  ٹانک ٹرانسفر کردیا گیا ہے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر