وزیر اعظم کے استعفے تک آزادی مارچ ختم نہیں ہوگا:فخر اعظم ایڈووکیٹ

وزیر اعظم کے استعفے تک آزادی مارچ ختم نہیں ہوگا:فخر اعظم ایڈووکیٹ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


بنوں (بیوروچیف)پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم پی اے فخراعظم ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے استعفے تک آزادی مارچ ختم نہیں ہوگا اپوزیشن جماعتوں کا اٹل فیصلہ ہے کہ وزیر اعظم مستعفی ہوجائے اور ملک میں نئے انتخابات کرائے جائیں وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر آزادی مارچ ختم نہیں ہوگا اور چیئرمین بلاول بھٹو کے ایک اشارے پر ہم جان بھی دینے کیلئے تار ہیں یہ سال جعلی حکومت کا آخری سال ہے عمران اور ان کا ٹولہ جنوری میں حکومت کا سورج نہیں دیکھے گا پر امن احتجاج کے نتیجے میں اگر آزادی مارچ کے شرکاء کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو تمام تر حالات کی ذمہ داری حکومت پر ہوگی آزادی مارچ سے میڈیا کے نمائندوں سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے سابق ایم پی اے فخراعظم ایڈوکیٹ نے کہا کہ مہنگائی کے ستائے ہوئے عوام نے اسلام آباد میں فیصلہ کن پڑاؤ کیا ہے اور سلیکٹڈ وزیر اعظم کو گھر جانا ہی ہوگا کیونکہ انہیں جتنے ووٹ ڈالے گئے ہیں ان سے زیاہ لوگ ان کے خلاف نکلے ہیں اور عوام مذید سلیکٹڈ حکمرانوں کو ایک بھی منٹ مہلت دینے کیلئے تیار نہیں ہیں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ گرتی ہوئی دیواروں کویک دھکا اور دیں اور اور اسلام آباد دھرنے میں شرکت کرکے حکمرانوں کے خلاف عوامی نفرت کا اظہار کریں۔مذید کہا کہ 25جولائی2018کو الیکشن فراڈ الیکشن تھا اور عوام کے حقوق پر ڈاکہ ڈالا گیا لہذا پاکستان کی تمام اپوزیشن جماعتیں اس بات پر متفق ہیں کہ ہر صورت جعلی مینڈیٹ والے حکمرانوں کو گھر بھیجیں گے۔