خیبر،سکول ٹیچر پر تشدد کیخلاف 25 سکول احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ

 خیبر،سکول ٹیچر پر تشدد کیخلاف 25 سکول احتجاجاً بند کرنے کا فیصلہ

  



خیبر(بیورورپورٹ)لنڈی کوتل سرکاری سکول ٹیچرپر تشدد 25 سرکاری تعلیمی ادارے احتجاجا ًبند۔ملزمان کوسزااور اساتزہ کی تحفظ یقینی بنانے تک سکول بند رہیں گے۔آل ٹیچر ایسوسی ایشن ضلع خیبرتحصیل لنڈی کوتل علاقہ بازار ذخہ خیل میں امن لشکرکے رضاکاروں نے گاڑی رکنے کا اشارہ کیا لیکن نہ رکھا پھر رضاکاروں نے چیک پوسٹ پر ٹیچر کے گاڑی کو رکنے کا اشاردیا جب رکھا تو انہوں نے اساتذہ پر تشدد اورغلیظ الفاظ کا بے موسمی بارش کیااساتذہ نے ان سے معافی بھی مانگی لیکن تعلیم دشمنوں نے ان کی معافی قبول نہیں کی اور ان کا انسرٹ کیا خیبرٹیچر ایسوسی ایشن نے اس واقع رونمائی ہونے پر ہنگامی اجلاس بلایاگیا جس میں اس واقعہ کی پرزور مذمت کی اور علاقہ بازار ذخہ خیل کے 25سکولز کو احتجاجاً بند رکھنے کہ فیصلہ کیا تب تک ملزمان کی سزاء اور اساتذہ کی مکمل تحفظ تک سکولز بند رہیں گے۔

مزید : پشاورصفحہ آخر