جمعیت طلبہ اسلام کا جے یو آئی  کے رہنماء مفتی سلطان محمد کے  قتل کی شدید الفاظ میں مذمت

جمعیت طلبہ اسلام کا جے یو آئی  کے رہنماء مفتی سلطان محمد کے  قتل کی شدید ...

  



پشاور(سٹی رپورٹر)جمعیت طلبہ اسلام نے باجوڑمیں جے یوآئی کے رہنما مفتی سلطان محمد کے قتل کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اور آج اسلام آبادمیں ہونیوالے آزادی مارچ میں بھرپورشرکت کااعلان کیاہے۔جے ٹی آئی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات آصف اللہ مروت ایڈووکیٹ نے کہاکہ مفتی سلطان محمدکے قتل سے جے یوآئی ڈرنے والے نہیں جمعیت نے ہمیشہ دہشتگرد قوتوں کا مقابلہ کیاہے امن اوراسلام دشمن عناصرکے اوچھے ہتھکنڈوں ہمارے حوصلے پست نہیں ہونگے انہوں نے کہاکہ مولانافضل الرحمن کی قیادت میں آزادی مارچ اسلام آبادکی طرف کامیابی سے رواں دواں ہے یہ مارچ سلکٹڈوزیراعظم اور اس کی جعلی حکومت کی تابوت میں آخری کیل ثابت ہوگا انہوں نے مفتی سلطان محمدکے پسماندگان سے دلی ہمدردی کااظہارکیااوراللہ تعالیٰ سے مقتول کی مغفرت کی دعاکی۔

مزید : پشاورصفحہ آخر