افواج پاکستان پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہو گئے،چودھری سرور

  افواج پاکستان پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہو گئے،چودھری سرور

  



لاہور(نمائندہ خصوصی)گور نر پنجاب چودھری محمدسرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن کے دھرنے کا مقصد عوام سے عام ا نتخابات میں شکست کا بدلہ لینا ہے۔افواج پاکستان سمیت دیگر اداروں پر تنقید سے اپوزیشن کے عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔ہم عوام کے سہارے اقتدار میں آئے ہیں وزیر اعظم عمران خان قومی امنگوں کے تر جمان ہیں انکے استعفے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ اپوزیشن کی ملک کو عدم استحکام کا شکار کر نیکی سازش عوام دشمنی ہے جس کو ہر صورت ناکا م بنایا جائیگا۔ وہ گور نر ہاؤس لاہور میں رکن قومی اسمبلی ریاض فیتانہ،ایم پی اے سعدیہ سہیل سمیت تحر یک انصاف کے مختلف اضلاع سے آنیوالے سے وفود سے گفتگو کر رہے تھے۔ چودھری محمدسرور نے کہا کہ آئین وقانون کی حکمرانی کی جنگ لڑنے کا دعویٰ کرنیوالی اپوزیشن نے دھر نے کا اعلان کر کے خود معاہدہ کی خلاف ورزی کر دی ہے مگر اسکے باوجود حکومت آج بھی مذاکرات کے ذریعے مسائل کو حل کر نا چاہتی ہے لیکن اگر اپوزیشن سمجھتی ہے کہ وہ دھر نے اور احتجاج کے ذریعے وزیر اعظم عمران خان سے استعفیٰ لے لیں گے تو ایسا کسی صورت ممکن نہیں ہوسکتا انشاء اللہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔

چودھری سرور

مزید : پشاورصفحہ آخر