افغانستان،ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11شہری زخمی

  افغانستان،ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ،2سکیورٹی اہلکاروں سمیت 11شہری زخمی

  



کابل(آن لائن) افغانستان میں ریموٹ کنٹرول بم دھماکہ کے نتیجے میں 2سکیورٹی اہلکاروں سمیت گیارہ افراد زخمی ہو گئے، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق صوبہ بٖغلان کے شہر پل خوسری میں پولیس ڈیپارٹمنٹ کے سامنے دھماکہ کے نتیجے میں دو سکیورٹی اہلکار اور9 عام شہری زخمی ہو گئے، زخمی ہونیوالوں کو فوری طور پر ہسپتال داخل کر دیا گیا۔

افغانستان/دھماکہ

مزید : پشاورصفحہ آخر